پی ایس ایکس کاروبار میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 86 پوائنٹس کی کمی کے بعد بند

شائع 30 مارچ 2020 01:29pm
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 86 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔ ڈالر 60 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 14 پیسے پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاو رہا۔اتار چڑھاؤ کےبعد مارکیٹ 86 پوائنٹس کی کمی سے28 ہزار 23کی سطح پربند ہوئی۔

 دن بھر مجموعی طور پر304 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔145کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 141کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی رہی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 28,114 جبکہ کم ترین سطح 27,467 رہی۔

ڈالرکی اونچی اڑان نہ تھم سکی۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 60پیسے کااضافہ ہوگیاجس کے بعد ڈالر 165.54 سے بڑھ کر 166.14 پر بند ہوا۔ لاک ڈاون کے باعث صرافہ بازار اور کرنسی مارکیٹیں بند رہیں۔